ریاسی //تحصیلدا رمہور منشی رام نے گُذشتہ روز ہوئے ٹیمپو حادثہ کے متاثرین میں ایک لاکھ روپے کی رقم بطور معاوضہ تقسیم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی رویندر کمار کی ہدایت پر تحصیلدار مہور نے حادثہ کے قریبی رشتہ داروں میں موضع جمسلان بدھن اور شجرو میں ریڈ کراس کی جانب سے اُسی روز معاونت فراہم کی۔انہوں نے فی کس متاثر میں دس ہزار روپے کی رقم بطورر معاونت فراہم کی۔