ٹیسٹوں میں9000کی کمی، کیسز کی تعداد بھی کم

 سرینگر //جموں و کشمیر میں26اپریل کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2500سے کم ہوگئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران گذشتہ روز کے مقابلے میں 8885  ٹیسٹ کم کئے گئے۔البتہ اموات کی شرح 2فیصد میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔جو گذشتہ روز اتوار کو51  تھیںاور پیر کو 45رہیں اور مجموعی طور پر ابتک 3600اموات ہوئی ہیں۔پچھلے24گھنٹوں کے دوران 36ہزار 272ٹیسٹ کئے گئے جن میں16سفر کرنے والوں سمیت 2237افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔اس سے ایک روز قبل اتوار 23مئی کو45,157 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ابھی تک جموں کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار858تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 26اپریل کو کورونا متاثرین کی تعداد 2135تھی۔ ادھر وائرس سے مزید 45افراد فوت ہوگئے اور اسطرح سوموار کومرنے والوں کی شرح 2فیصد رہی۔ سوموار کو  مثبت کیسز میں 854جموں جبکہ 1382کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے1382افراد میں سرینگر میں 309، بارہمولہ میں 103، بڈگام میں 221، پلوامہ میں 77، کپوارہ میں 204، اننت ناگ میں 106، بانڈی پورہ میں 77، گاندربل میں 91، کولگام میں 169 اور شوپیان میں 26افراد متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 167480ہوگئی ہے۔اس دوران مزید 16افرادکورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 3، ضلع اسپتال پلوامہ میں 4، ضلع اسپتال گاندربل میں 1، رعناواری اسپتال میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 3 جبکہ سی ایچ سی کپوارہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ اسطرح صوبے میں ابتک 1877افراد کو وائرس نے نگل لیا ہے۔ جموں صوبے میں پیر کو 854افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ ان میں سے 11بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ 843افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ۔ جموں صوبے کے 854متاثرین میں جموں میں441، ادھمپور میں 55، راجوری میں 66، ڈوڈہ میں 43، کٹھوعہ میں 49، سانبہ میں31، کشتواڑ میں 47، پونچھ میں 27، رام بن میں 47اور ریاسی میں48افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 105378ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 29افراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 4، جی ایم سی ڈودہ میں 1، جی ایم سی راجوری میں 4، زچگی اسپتال جموں میں 4، سی ڈی اسپتال جموں میں ایک، ضلع اسپتال کشتواڑ میں 3، ضلع اسپتال رام بن میں 1 جبکہ ایک شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1732تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 3600کا ہندسہ پار کرکے 3609ہوگئی ہے۔