ٹنگمرگ میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں پیر اور منگل کی درمیانی رات کو جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم لوٹنے کی ایک کوشش اُس وقت ناکام ہوئی جب اے ٹی ایم کی حفاظت پر مامور حفاظتی اہلکاروں نے شور مچا کر پولیس کو فون کیا جس کے نتیجے میں لٹیرے تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔ ٹنگمرگ اپر بازار میں قائم جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم کا شٹر جوں ہی لٹیروں نے توڑنے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر مامور حفاظتی اہلکاروں نے شور مچایا اورسائرن کو چالوکرکے ٹنگمرگ پولیس کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔ اگرچہ پولیس اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ گئی تاہم لیٹرے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔