یو این آئی
نئی دہلی//مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور دیگر بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں ٹماٹر کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ، حکومت ہند نے مارکیٹ اقدام اسکیم (ایم آئی ایس) کے نقل و حمل کے جزو کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت جہاں پیداوار کرنے والی اور استعمال کرنے والی ریاستوں کے درمیان ٹی او پی فصلوں (ٹماٹر ، پیاز اور آلو) کی قیمتوں میں فرق ہوتا ہے ، وہاں پیداوار کرنے والی ریاست سے دیگر استعمال کرنے والی ریاستوں میں فصلوں کے ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل میں ہونے والی آپریشنل لاگت کو پیداوار کرنے والی ریاستوں کے کسانوں کے مفاد میں نیفیڈ اور این سی سی ایف جیسی مرکزی نوڈل ایجنسیوں (سی این اے ) کو واپس کیا جائے گا ۔