سرینگر//مزاحمتی جماعتوں کے خلاف تفتیشی ایجنسی”این آئی ائے“ کریک ڈاﺅن اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دوران ریاست کے بیچ ہی ”ٹریک ٹو “پر درپردہ مذاکرات کار بھی سرگرم ہوئے ہیں،اور کشمیر کیلئے رخت سفر باندھا ہے۔ وادی میں این آئی نے گزشتہ3ماہ سے مزاحمتی لیڈرشپ کے خلاف کاروائی میں شدت لائی ہے،اور سرکردہ مزاحمتی لیڈر شبیر احمد شاہ سمیت8دیگر لیڈران کو حراست میں لیا گیا ہے،جبکہ تفتیشی ایجنسی کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ادھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے 4روزہ دورہ ریاست کے بعد درپردہ مذاکرات کار بھی متحرک ہو رہے ہیں،اور وادی کا دورہ کر رہے ہیں،جہاں پر وہ مین اسٹرئم جماعتوں کے علاوہ مزاحمتی لیڈرشپ،سیول سوسائٹی اور تاجروں کے علاوہ دیگر طبقہ جات سے بھی ملنے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق کشمیر کے حوالے سے1991سے متحرک سیول سوسائٹی گروپ”سینٹر فار اینڈ پراگرس“ بھی وادی کا دورہ کر رہا ہے،جس کے دوران جنوبی اور وسطی کشمیر میں گول میز کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینٹر فار پیس اینڈ پراگرس کے سربراہ اﺅ پی شاہ13 ستمبر کو سرینگر پہنچ گئے جبکہ وادی میں9روزہ دورے کے دوران وہ مزاحمتی جماعتوں اور سیول سوسائتی گروپوں کے علاوہ مین اسٹرئم لیڈر شپ سے بھی تبادلہ خیال کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ13ستمبر کو مزاحمتی خیمے کے ایک دھڑے سے شاہ ملاقات کرینگے،جبکہ14 ستمبر کو ریاستی گورنر سے وہ ملاقی ہونگے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد(اننت ناگ) میں16ستمبر جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں17ستمبر کو”جموں کشمیر۔۔ پیش رفت“ کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،جس میں مین اسٹرئم لیدروں کے علاوہ سیول سوسائتی،تجارتی انجمنوں کے نمائندے اور دیگر لوگ شرکت کر رہے ہیں۔15ستمبر کو ”سینٹر فار اینڈ پراگرس“ سابق پنچوں و سرپنچوں سے ریاست کی مجموعی صورتحال اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گا۔”سینٹر فار اینڈ پراگرس“ کے سربراہ اﺅ پی شاہ نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ13ستمبر سے وادی کے9 روزہ دورے پر پہنچ گئے،جس کے دوران مزاحمتی جماعتوں،سیول سوسائٹی اور دیگر لوگوں کے علاوہ مین اسٹریم جماعتوں سے تبادلہ خیال کرینگے۔انہوں نے کہا” امسال مئی میں گروپ نے سرینگر میں گول میز کانفرنس کے علاوہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کیا تھا،اور اب ہم اسی جگہ سے پھر آگے بڑھنا چاہتے ہیں،جہاں سے مئی میں چھوڑا تھا“۔اﺅ پی شاہ نے کہا کہ کانگریس کے سنیئر لیڈر منی شنکر آئر جموں میں27اور دوڑہ میں28ستمبر کو منعقدہ گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔”سینٹر فار اینڈ پراگرس“ کے سربراہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دورے کے دوران وہ ریاستی گورنر کے علاوہ پی ڈی پی نائب صدر سرتاج مدنی اور جنرل سیکریٹری نظام الدین بٹ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی،سی پی آئی ایم کے سنیئر لیڈر محمد یوسف تاری گامی،کانگریس کے سابق صدر سیف الدین سوز،ڈی پی این کے صدر غلام حسن میر،عبدارشید کابلی کے علاوہ مزاحمتی خیمے کے ایک اتحادی گروپ سے بھی ملاقی ہو رہے ہیں،تاہم انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے ساتھ ابھی تک ملاقات کا وقت طے نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا ”میں پر امید ہے کہ بات چیت اور آپسی روابط سے ریاست میں قیام امن اور مسائل کا حل برآمد ہوسکتا ہے،اور1991سے وہ میں کوشاں ہو“۔