ٹریکٹر حادثے میں 2افراد کی موت

راجوری //راجوری ضلع کے چالاس گائوں میں ایک ٹریکٹر کو پیش آئے حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔پولیس نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈھونگی کے چالاس گائوں میں مکئی کی بوائی کے دوران ایک ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے دو افراد کی موت واقعہ ہو گئی ۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت محمد الطاف ولد ابراہیم سکنہ جٹور اور خادم حسین ولد عبداللہ سکنہ چالاس کے طورپر ہوئی ہے ۔دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے سلسلہ میں گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کی گئی جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔