عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نئی دہلی میںکل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میںکمشنر سکریٹری محکمہ سیاحت یشا مدگل؛ ہوٹل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر اور ساؤتھ ایشیا ریڈیسن ہوٹلز گروپ کے چیئرمین کے بی کاچروڈائریکٹر ٹورازم جموں، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن، کٹرہ، اور چیئرمین، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے علاوہ سیاحت کے شعبے کے اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔ یشا مدگل نے جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں نجی عوامی شراکت داری کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے ٹرین خدمات کے آنے والے آغاز کے ساتھ، جموں و کشمیر سیاحوں کی ایک بڑی آمد کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے لیے تیاریوں کو بڑھانا اور نئے سیاحتی مقامات کو ترقی دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر میں اضافی معیاری رہائش کی ضرورت پر زور دیا اور معروف ہوٹل چینز کو خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کی ترغیب دی۔ہوٹل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر انہوں نے جموں و کشمیرمیں اپنی موجودگی قائم کرنے کے لیے دیگر گھریلو اور بین الاقوامی مہمان نوازی کمپنیوں کی وکالت کرنے کا وعدہ کیا۔مجموعی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور کشمیر تک براہ راست ٹرین چلانے اور قومی شاہراہ کی مزید بہتری سے سیاحت کے نئے معیار قائم کرنے کی امید ہے۔