سرنکوٹ//ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر نے دوپہر کو اچانک سرنکوٹ بازار میں الگ الگ جگہوں پر ناکے لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔اس دواران پولیس نے چیک پوسٹ سے لیکر ہاڑی محلہ تک گاڑیوںکی چیکنگ کی اورتین گاڑیاں ضبط کی جبکہ متعدد کے چالان کاٹے گئے ۔ اس دوران پایاگیاکہ کئی گاڑیاں غلط طور پر پارک کی گئی ہیں جن پر ان کے مالکان کے نام چالان کاٹے گئے ۔ایس ایچ او نے سختی سے تنبیہ کی کہ بغیر ہیلمٹ والے موٹرسائیکلوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوںکے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ سرنکوٹ میں گزشتہ دنوں سے ٹریفک جام میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ پولیس کی طرف سے چلائی جارہی مہم ہے۔