کوالالمپور//ملائیشیا کے صدر مقام کوالالمپور میں کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد لاکھوں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔اطلاعات کے مطابق کوالالمپور میں ہونے والے اس عظیم الشان مظاہرے کے شرکاء نے امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کیا اور سفارت خانے کے باہر دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔اس موقع پر حکمراں جماعت ’اومنو‘ کے سربراہ خیری جمال نے امریکی سفارت خانے میں ایک احتجاجی یاداست بھی جمع کرائی۔ اس یاداشت میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا القدس کے بارے میں فیصلہ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔یاداشت میں کہا گیا ہے کہ جناب صدر آپ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان غیر قانونی ہے۔