نئی دہلی// صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فون پر وزیراعظم نریندرمودی سے بات چیت کی اور دونوں لیڈروں نے حالیہ دنوں ختم ہوئی عالمی صنعت سازی سمیٹ پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی میزبانی امریکہ اور ہندوستان نے کی جو گزشتہ مہینے حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ان کی سینئر مشیر ہیں ۔امریکی وفد نے تین روزہ ایونٹ کی قیادت کی۔ اس اجلاس میں دنیا بھر سے انٹرپرینراور سرمایہ کار ایک ساتھ آئے ۔ رواں سال کا اجلاس خاتون انٹرپرینرس کی حمایت کرنے اورعالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ 28 نومبر کو منعقد ہوئے اس اجلاس کو وزیراعظم نریندرمودی ، وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ تقریبا 1500 وفود میں انٹرپرینٹرس ، سرمایہ کار اور 150 ملکوں سے ماحولیاتی نظام کے حامی افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں آدھے سے زیادہ خواتین شامل تھی۔