واشنگٹن//سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ضروری دستاویزات جمع کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے ۔فلوریڈا کے پام بیچ میں مار-اے -لاگو کلب میں حامیوں، کلب کے ممبران اور نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا، “آج میں امریکہ کی صدارت کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کررہا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ میں 2024 کا الیکشن اس طرح لڑوں گا جیسے کوئی اور نہیں۔ ہم بائیں بازو کے بنیاد پرست جمہوریت پسندوں کو شکست دیں گے جو ہمارے ملک کو اندر سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ صرف ایک مہم نہیں ہے ۔ ہمیں اپنے ملک کو بچانا ہے ۔