اجوری// راجوری سے سرینگر جارہی ایک ٹاٹا سوموبفلیاز کے مقام پر حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں8افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ٹاٹا سومو زیر نمبر JK11A-2583 بفلیاز کے قریب ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری میں جس میں سوار 8مسافر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے بفلیاز ہسپتال پہنچایاجہاں تمام زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں کی شناخت مختار احمد ولد نذیر حسین ساکنہ کالاکوٹ ، عبدالرشید محمد عبداللہ ، گلاب جان دختر محمد عبداللہ ،محمد شفیع ولد محمد عبداللہ ، زبیدہ اختر زوجہ عبدالرشید ساکنان چرار شریف بڈگام، خادم حسین ولد محمد صدیق ساکنہ کوٹرنکہ منزہ کوثر زوجہ محمد ریاض ساکنہ کوٹرنکہ کے طور پر ہوئی ہے ۔وہیں ڈرائیور فیاض محمود ولد نذیر حسین ساکنہ عظمت آباد تھنہ منڈی موقعہ سے فرار ہوگیا۔ بتایاجارہاہے کہ ڈرائیور پوری طرح سے تربیت یافتہ بھی نہیں تھا اور نہ ہی اس کے پاس لائسنس اور گاڑی کے دیگر کاغذات تھے ۔ اس ضمن میں پولیس اسٹےشن سرنکوٹ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔