نئی دہلی //VIT-AP یونیورسٹی نے اتوار کو اپنا چوتھا یوم تاسیس منایا ۔حکومت آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری آدتیہ ناتھ داس نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہVIT اس کی معیاری تدریس اور جدید تکنیک کا حامل ہے تاکہ مستقبل کی نسل کوعالمی مقابلہ کا سامنا کرنے کے لئے اہل اور قابل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس وبائی بیماری کے باوجود بلا روک ٹوک تعلیم اس حد تک فراہم کی گئی ہے کہ طلباء کے پہلے گریجویشن بیچ نے 219 سپر ڈریم اور ڈریم آفرز کے ساتھ مجموعی طور پر 527 پلیسمنٹ آفرز حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلباء کو نئے خیالات کے ساتھ آنا چاہئے۔یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر وی آئی ٹی ڈاکٹر جی ویشوناتھن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وی آئی ٹی۔اے پی نے 28 ریاستوں اور چھ ممالک کے 4728 طلباااور 17 ریاستوں کے فیکلٹی کو عالمی معیار کا انفراسٹرکچر مہیا کیا ہے۔ یونیورسٹی کے نائب صدر شیکھر ویشوناتھن نے کہا کہ اخلاقیات اور اقدار کے حامل ہنر مند نوجوان قوم کی ترقی اور ترقی کے لئے اہم ہیں۔