ویٹ لفٹنگ میں 5طلائی سمیت 9تمغوں کے ساتھ ہندوستانی مہم ختم

گولڈ کوسٹ/ ہندستانی ویٹ لفٹرز کی 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغہ مہم کھیلوں کے پانچویں دن پیر کو پردیپ سنگھ کے چاندی کا تمغہ جیتنے پرکل پانچ طلائی سمیت نو تمغوں کے ساتھ ختم ہو گئی۔ہندستان نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں پانچ طلائی، دو چاندی اور دو کانسی سمیت نو تمغے جیتے جبکہ 2014 میں گزشتہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستان نے تین طلائی، پانچ چاندی اور چھ کانسی سمیت کل 14 تمغے جیتے تھے ۔ ہندستان نے اپنے ماضی کی کارکردگی میں دو طلائی تمغوں کا اضافہ کیا۔ویٹ لفٹنگ مقابلے کے آخری دن پردیپ نے مردوں کے 105 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ پورنیما پانڈے خواتین کے 90 کلوگرام سے زائد زمرے میں چھٹے اور لال چھینمي 90 کلوگرام کلاس میں آٹھویں نمبر پر رہیں۔ویٹ لفٹنگ میں آخری ہندوستانی کھلاڑی گردیپ سنگھ مردوں کے 105 کلوگرام سے زائد زمرے میں چوتھے نمبر پر رہ گئے ۔پردیپ نے 352 کلوگرام وزن اٹھایا ۔ انہوں نے اسنیچ میں 152 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 200 کلوگرام وزن اٹھاکر چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔اس مقابلے میں سموآ کے سینیلے ماؤ نے 360 کلوگرام وزن اٹھاکر طلائی تمغہ جیتا جبکہ انگلینڈ کے اووین بوکسال نے 351 کلوگرام وزن کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ہندستانی ویٹ لفٹروں کا یہ نواں تمغہ ہے ۔ جن کھلاڑیوں نے پہلے دن سے ملک کے لئے تمغے جیتے ہیں ان میں پی گروراجا نے سب سے پہلے چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو گولڈ کوسٹ میں پہلا تمغہ دلایا تھا۔ اس کے بعد میراباي چانو، سجیتا چانو، ستیش کمار شوالنگم، وینکٹ راہل رنگالہ ، پونم یادو نے ویٹ لفٹنگ میں ملک کو طلائی تمغے دلائے ۔ وکاس ٹھاکر کو کانسے کا تمغہ ملا اور کھیلوں میں مسلسل پانچویں دن پردیپ نے سلور میڈل جیت کر تمغوں کا سلسلہ جاری رکھا۔دولت مشترکہ چمپئن شپ میں سابق طلائی فاتح پردیپ کا ؛سموآ کے ویٹ لفٹروں کے ساتھ مقابلہ بہت دلچسپ رہا۔ یہاں کیرارا ا سپورٹس سینٹر میں پردیپ کا اسنیچ میں 148 کلوگرام کی پہلی کوشش ناکام رہی، لیکن دوسری کوشش میں انہوں نے یہ وزن اٹھا لیا۔ وہیں تیسری کوشش میں انہوں نے 152 کلوگرام وزن اٹھایا۔ جبکہ کلن اینڈ جرک میں پہلی ہی کوشش میں انہوں نے 200 کلوگرام وزن اٹھالیا لیکن دوسرے اور تیسرے دور میں 209 اور 211 کلوگرام وزن اٹھانے میں وہ ناکام رہے ۔پہلی کوشش کے بعد ہندستانی کھلاڑی سموآ کے ماؤ سے دو کلوگرام پیچھے رہے وہیں کلین اینڈ جرک میں بھی پردیپ آٹھ کلوگرام سے وزن سے پچھڑکر دوسرے نمبر پر آگئے ۔ ماو نے اسنیچ میں 154 اور کلین اینڈ جرک میں 206 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔خواتین کے 90 کلوگرام سے زائد زمرے میں پورنیما نے کل 212 کلوگرام وزن اٹھا کر چھٹا مقام حاصل کیا۔پورنیما نے اسنیچ میں 94 اور کلین اینڈ جرک میں 118 کلوگرام وزن اٹھایا۔ طلائی فاتح ویٹ لفٹر نے 253 کلوگرام وزن اٹھایا۔90 کلوگرام میں لال چھنمي 194 کلوگرام وزن اٹھا کر آٹھویں اور آخری نمبر پر رہیں ۔انہوں نے ا سنیچ میں 85 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 109 کلوگرام وزن اٹھایا۔اس مقابلے کی سنہری کارکردگی 233 کلوگرام رہی۔مردوں کے 105 کلوگرام سے زائد زمرے میں گردیپ چوتھے مقام پر ہی رہ گئے ۔انہوں نے اسنیچ میں 175 اور کلین اینڈ جرک میں 207 سمیت کل 382 کلوگرام وزن اٹھایا۔وہ تیسرے نمبر پر رہے ویٹ لفٹر سے 13 کلوگرام پیچھے رہے ۔