جموں // شری ماتا ویشنو دیوی نرائنہ سپر اسپیشلٹی کی جانب سے پیر کے روز یہاں ڈاکٹروں کا قومی دن منایا گیا ۔ہر سال یکم جولائی کو ایک بہترین فزیشن اور بھارت رتن انعام یافتہ ڈاکٹر بدھن چندر رائے ،جو مغربہ بنگال کے دوسرے وزیر علیٰ بھی رہے ہیں،کے جنم دن پر ملک میں ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔چیف ایڈمنسٹریٹو افسر ڈاکٹر (بریگیڈیر) من موہن ہرجائی نے اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے مریضوں نے ڈاکٹروں کو نیک خواہشات پیش کیں اورانہیں گلدستہ اور توسیعی کارڈ پیش کئے۔ہسپتال کے انتظامیہ نے کیک کاٹنے کی ایک تقریب بھی منعقد کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا دن ڈاکٹروں کو طبی شعبہ میں گراں قدر خدمات حاصل کرنے پر انکا شکریہ ادا کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔اس سال قومی ڈاکٹرس دن 2019منانے کا موضوع ”ڈاکٹروں اور کلنکل اداروں کےخلاف تشدد پر زیرو ٹالرنس“ تھا۔ SMVDNSH کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر (کرنل) آر سی ساہنی نے کہا کہ بھارت میں دنیا کا بہترین کلنکل ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہا ملک میں ڈاکٹر مریضوں کی صحت کے حا لت کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جس کے لئے انکے ساتھ خصوصی برتاﺅ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلئے ڈاکٹروں کے خلاف تشدد سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھی انسان ہیں۔