ویسٹ انڈیز-انگلینڈ کا تیسرا ون ڈے بارش کے سبب منسوخ

سینٹ جارج// ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔میچ میں ٹاس ہو گیا تھا اور انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن پھر مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے میچ کا امکان ختم ہو گیا اور امپائروں نے میچ کو منسوخ قرار دے دیا۔اس میچ کے منسوخ ہو جانے کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں۔ انگلینڈ نے پہلا ون ڈے جیت لیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرا ون ڈے اپنے نام کیا۔ سیریز کا چوتھا میچ سینٹ جارج میں ہی 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔