جموں//ایگزیکٹیو چیئر مین جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئر مین جسٹس راما لنگم سدھاکر نے کہا ہے کہ ایس ایل ایس اے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سماج کے پچھڑے طبقے کے لوگوں کے حقوق کی پاسداری کی جا سکے ۔ انہوں نے وکلاء کے پینل ری ٹینر اور پی ایل وی کو صلاح دی کہ وہ بنیادی سطح پر انصاف کے نظام میں معقولیت لانے کیلئے مؤثر ڈھنگ سے کام کریں۔ جسٹس نے ان باتوں کا اظہار یونیورسٹی آف جموں میں جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے اور جموں ، اودھمپور ، سانبہ ، کٹھوعہ اور ریاسی کی ضلع لیگل سروسز اتھارٹیوں کی طرف سے منعقد کئے گئے ری ٹینر پینل لائیرز اور پی ایل وی میٹنگ اور تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔ اپنے خطبے میں جسٹس راما لنگم نے لیگل سروسز اتھارٹی ایکٹ 1997 وجود میں لانے کے مقاصد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل وی سماج میں بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایل وی کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کی پاسداری کرائیں ۔ انہوں نے پی ایل ویز کو صلاح سی کہ وہ دیہات اور تحصیل سطحوں پر موضوعاتی نغمے تیار کریں جیسا کہ این ایل ایس اے نے ایک مٹھی آسمان کا نغمہ تیار کیا ہے ۔ انہوں نے ری ٹینر پینل لائیرز اور پی ایل ویز کو صلاح دی کہ وہ سماج کے پچھڑے طبقے کی بہبودی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔ ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے آر این واتل نے ایگزیکٹو چیئر مین جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریاست کے اضلاع میں سول جج سینئر ڈویژن کی رینک میں 22 سیکرٹری وجود میں لانے کیلئے ریاستی حکومت کو بنیادی سطح پر آمادہ کیا ۔ چیئر مین ڈی ایل ایس اے جموں ونود چٹرجی کول نے اس موقعہ پر شکریہ کی تحریک پیش کی ۔