جموں //سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر روک لگانے کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ جموں نے حکم جاری کیا ہے کہ سماجی رابطوں کیلئے استعمال ہونے والے وٹس ایپ گروپوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلہ میں جاری ایک حکم نامے میں ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ جموں رمیش کمار نے وٹس ایپ گروپوں کے ایڈ من کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ متعلق پولیس احکام کے پاس اپنے گروپوں کا اندراج کروائیں ۔21فروری کو جاری حکم نامے کے بعد ضلع پولیس نے وٹس ایپ گروپوں کے ایڈمن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اپنے گروپوں کا اندراج کروائیں ۔ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے علا قوں میں چلائے جارہے وٹس ایپ گروپوں کے سلسلہ میں پورا ریکارڈ رکھیں ۔