وسطی کشمیر کے کنگن میں جنگل سے گولہ بارود بر آمد

سرینگر//فوج نے بدھ کو وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں نارا ناگ جنگلی علاقے سے تلاشی آپریشن کے دوران گولہ بارود بر آمد کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ تلاشی آپریشن فوج نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا تھا اور اس کے دوران اے کے47بندوق کے دو میگزین ،ایک گرینیڈ اور30گولیاں بر آمد کی گئیں۔
اس سلسلے میں کنگن پولیس تھانے میں ایف آئی آر نمبر46کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔