جموں//19 مئی کو وزیر اعظم کی طرف سے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کی غرض سے اُن کے دورہ ریاست کے حوالے سے محکمہ بجلی کے وزیر سنیل شرمانے آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے تیاریوں کا جائیزہ لیا۔ جہاں وزیر اعظم ان پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم پکل ڈُول پن بجلی پروجیکٹ اور جموں رِنگ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم سکاسٹ جموں کی کنووکیشن میں بھی شرکت کریں گے۔اس دوران سنیل شرمانے آفیسران سے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیااورمتعلقہ آفیسران کوہدایات دیں کہ وہ آپس میں تال میل کوبہتربناکر تمام ترانتظامات کویقینی بنائیں۔