وزارت داخلہ کی جانب سے 10سرکاری ایجنسیاں کمپیوٹر مانیٹرنگ پر مامور

سرینگر/وزارت داخلہ نے دس حفاظتی اور سراغرساں ایجنسیوں کو کمپیوٹر مانیٹرنگ، انٹرسیپشن اور کسی بھی قسم کی انفارمیشن تک رسائی کیلئے مامور کیا ہے۔

ان ایجنسیوں میں انٹلی جنس بیورو (آئی بی)،نارکوٹکس کنٹرول بیورو، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس، سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن، کیبنٹ سیکریٹریٹ (را)،ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹلی جنس(صرف جموں کشمیر، شمال مشترق اور آسام) اور کمشنر آف پولیس، دلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایک نوٹفکیشن 20دسمبرکو جاری کی گئی ہے۔