راجوری//رکن قانون سازکونسل وبودھ گپتانے کانسٹیبل ظہیرعباس ساکن مینڈھر جوجنوبی کشمیرکے بانڈی پورہ ضلع میں جنگجوئوں کے ساتھ معرکے دوران ہلاک ہوگیاتھاکے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق ایم ایل سی وبودگپتانے ظہیرعباس کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرنے کے علاوہ شوپیاں میں بھاجپاکے نوجوان لیڈرکی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔ ظہیرعباس کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران گپتانے غمزد ہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔گپتانے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کوفروغ دے رہاہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کوعالمی سطح پر دہشت گردملک قراردیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ظہیرعباس جیسے بہادرجوانوں کی شہادت کی بدولت ہماری فوج جنگجوئوں کے خلاف جنگ میں سرخروہوگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کوکارروائی کرنی چاہیئے ۔ایم ایل سی وبودھ گپتانے مینڈھرکے دورہ کے دوران راجوری پونچھ کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی عوام دہشت گردی کوشکست دینے اور سیکورٹی فورسزکی حمایت میں کام کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تحفظ کی خاطردی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے لوگوں کے حب الوطنی کے جذبے کوسراہتے ہوئے تمام طبقہ فکرکے لوگوں سے آپسی اتحادکویقینی بنانے کی اپیل کی۔دریں اثنا وبودھ گپتانے کشمیرمیں بھارتیہ جنتایووامورچہ کے لیڈرگوہراحمدکی ہلاکت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ گوہرکی ہلاکت میں پاکستان بلاواسطہ یابلاواسطہ طورپرملوث ہے۔اس دوران بی جے پی لیڈرراجندرگپتانے بھی ظہیرعباس کے افرادخانہ کے ساتھ تعزیت کی۔اس موقعہ پر ایم ایل سی کے ہمراہ رنجیت تارا، نیتاکوچھر، کیول شرما، سنجے شرما، بودھراج، طالب میر، بلبیرشرما، راج ، سونو شرما، پشوری لال ودیگران بھی تھے۔