عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون کی عوام نے مکمل طور ہوائی سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتائاکہ یہ علاقہ ضلع کشتواڑ کا سب سے دورافتادہ علاقہ ہے جو موسم سرما میں مکمل طور کٹ کررہ جاتاہے علاقے کو جوڑنے والاسڑک رابطہ کئی ماہ تک بند رہتاہے جسکے سبب عوام درماندہ ہوکررہ جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ نے علاقے کیلے ہوائی سروس کا اہتمام کیا تھا جسکے سبب لوگ سفر کرپاتے تھے لیکن امسال ہوائی سروس نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیاہے۔انکے مطابق اگرچہ پہلے ہرروزایک فلائٹ واڑون کیلئے ہوتی تھی لیکن اب ہفتے میں ایک بار ہوائی سروس ہوتی ہے اگرمڑواہ کیلے دن میں پانچ یا چھ بار ہوائی سروس ہوتی ہے تو واڑون کیلئے یہ ممکن کیوں نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام اب مرگن کے راستے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگی اور اگر کوئی حادثہ پیش اتا ہے تو اسکی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی ۔