عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انجمن اردو صحافت کے نائب صدر عشرت بٹ کی والدہ کے انتقال پر انجمن کے تمام ارکان و عہداراں رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔خطہ پیر پنچال کے معروف صحافی عشرت بٹ کی والدہ کا انتقال پیر کو منگل کی درمیانی شب کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میںہوا،جس کے بعد انہیں منڈی پونچھ پہنچایا گیا جہاں پر انکی آخری رسومات ادا کی گئی۔ انجمن کے سرپرست اعلیٰ حامد حمید،صدر ریاض احمد ملک اورجنرل سیکریٹری بلال فرقانی سمیت تمام عہداراں و جملہ ارکان نے مرحومہ کو ایک نیک،پارسا،باپردہ اور خوش دل خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی خوش گفتاری اور زندہ دلی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے عشرت بٹ کو بھی یقین دلایا کی انجمن اردو صحافت اس صدمہ عظیم میں انکے ساتھ برابر کی شریک ہے۔
والدہ کے انتقال پر عشرت بٹ کے ساتھ انجمن اردو صحافت کی تعزیت