واشنگٹن //امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔اتوار کو واشنگٹن پولیس کے ایک ترجمان نے کہا’’فائرنگ کے اس واقعہ میں نو افرادزخمی ہوئے ہیں۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے لوگوں کو گولیاں لگی ہیں‘‘۔اس حادثے کے تمام متاثرین بالغ ہیں، گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تین افریقی نژاد امریکی جو جائے وقوعہ سے گاڑی سے فرار ہوئے تھے کی تلاش کی جارہی ہے ۔یہ فائرنگ واشنگٹن ڈی سی کے کولمبیا ہائٹس میں 14 اسٹریٹ اوراسپرنگ روڈ کے علاقے میں اتوار کی دوپہر ہوئی۔