وادی کشمیر میں9اور جموں میں13تازہ کورونا ہلاکتیں

سرینگر//حکام نے منگل کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید22افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں9افرد وادی کشمیر جبکہ13افراد جموں میں از جان ہوگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد3244تک پہنچ گئی۔ 
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں جو9 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے اُن کا تعلق باغات سرینگر،راولپورہ سرینگر،کھرم نوشہرہ اننت ناگ،پوشوارہ کھنہ بل اننت ناگ،آزاد گنج بارہمولہ،پٹن بارہمولہ،ریشی گنڈ کرالہ پورہ کپوارہ،بمنہ سرینگراور شوپیان سے تھا۔