جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے ریاستی اورمرکزی حکومت پروادی کو اندرونی خانہ جنگی کی بھٹی میں جھونکنے کاالزام عائدکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاہے کہ کشمیریوں کی آوازدبانے کیلئے انہیں موت کی سزاد ی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے خاک وخان کے تماشے سے مرکزی اورریاستی حکومتیں خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وادی میں جمہوریت ،کشمیریت، انسانیت، سیکولرازم نام کی کوئی چیزدکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کشمیرجنھوں نے 1947 میں پاکستانی قبائلیوں کوماربھگایاتھا اورہندوستان کی فوج کی مدد کی تھی اورہندوستان نے ریاست جموں وکشمیر کودفعہ 370 کے تحت خصوصی درجہ دینے کے ساتھ ان کے ساتھ رائے شماری کے وعدے کئے تھے آج ان کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرانی پٹری کوایساکرنے پرکوس رہی ہے اوران پرانی پیڑی کوپشیمانی کا منہ دیکھناپڑرہاہے۔اخترچوہدری نے کہاکہ کانگریس کی غلطیوں اور جھوٹے وعدوں کاخمیازہ پورے ہندوستان کوبھگتناپڑرہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سترسالوں سے کشمیریوں کودبانے کی پالیسیاں ناکامیاب ہوچکی ہیں جوبھی ریاستی حکومت آتی ہیں ،مرکز نے ڈھال بناکر کشمیریوں کاہی استحصال کیاہے اورحقیقت واصلیت پرپردہ ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔ چوہدری اخترحسین نے کہاکہ اگرمفتی محمدسعید مرحوم نے ایجنڈاآف ایلائنس میں کشمیرمدعا سرفہرست رکھاتھاتو پھرمرکزی حکومت کے انحراف پر پی ڈی پی نے الگ ہوجاناچاہیئے تھا۔ آج ہرگھرمیں صف ماتم ہے۔ اخترچوہدری نے کہاکہ موجودہ مرکزی اورریاستی حکومت بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی ہے۔مرکزمیں آئندہ پارلیمنٹ کاالیکشن ہے ۔ظاہرہے یہ سرکار بری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گورنرراج ،صدرراج سے مسئلہ کاکوئی حل دکھائی نہیں دیتاہے ۔انہوں نے کشمیرمسئلہ کے حل کیلئے بات چیت کے عمل کوبحال کرنے پرزوردیا۔