سرینگر//وبائی بیماری کورونا وائرس کی جاری لہر کے پیش نظر اتوارکو شہر سرینگر سمیت وادی کے کچھ اضلاع میں کورونا لاک ڈاﺅن سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اگرچہ گزشتہ کئی دنو ں سے کمی ریکارڈ ہو رہی ہے جس کے نتیجے میںکورونا کرفیو میں نرمی برتی گئی تھی تاہم جموں کشمیر کے کچھ اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کوفیو جاری ہے جس کے چلتے شہر سرینگر سمیت وادی کے کچھ اضلاع جن میں پلوامہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ اور کپواڑہ شامل ہےں، میںکرونا کرفیو کی واپسی سے معمولات زندگی دوسرے روز بھی بُری طرح سے متاثر رہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں بندشیں عائد رہیں ۔ شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بندشوں کا نفاذ عمل میںلایا گیا جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے اور کسی کو بھی آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔