سرینگر// وادی کشمیر میں ہر گذرتے دن کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ سری نگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گذشتہ 10برسوں کے دوران ماہِ نومبر میں سرد ترین رات ثابت ہوئی جب یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی.1 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی.3 2 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ تاہم اس کے بعد آنے والے تین دنوں کے دوران وادی میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ وادی میں گلمرگ بدستور سب سے سرد ترین مقام بناہواہے جہاں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب خطہ لداخ میں مسلسل منفی درجہ حرارت کے باعث تمام آبی ذخائر منجمند ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ لداخ کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل ریاست میں بدستور سرد ترین مقامات بنے ہوئے ہیں جہاں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2۔13 اور منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ج قاضی گنڈ اور شمالی کشمیر کے کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی.2 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔