سرینگر //چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے بارہمولہ بانہال ریلوے ٹریک پر عید الفطر کے پیش نظر اضافی ٹرین خدمات چلانے کی شروعات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈی جی پی ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، صوبائی کمشنر کشمیر اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے عید الفطر کے سلسلے میں وادی میں انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے افسران کو عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی گذارش پر ریلوے کی وزارت نے بارہمولہ ۔ بانہال ریلوے ٹریک پر چار نئے ہالٹ پوائینٹ قایم کئے ہیں ۔ ان علاقہ جات کے عوام نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے ہالٹ پوائینٹ قایم کرنے کی مانگ کی تھی ۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے یہ معاملہ مرکزی ریلوے وزیر سریش پربھو کے ساتھ اٹھایا تھا ۔