بنی // رمضان المبارک کامقدس مہینہ آئندہ کچھ دنوں کے بعد شروع ہونے والاہے جس میں لوگوں کوبنیادی سہولیات فراہم کرناانتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن مقدس مہینہ شروع ہونے سے چندروزپہلے ہی بنی میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے کام چھوڑہڑتال کااعلان کیاہے۔۔صوبہ جموں کے دیگرحصوں کی طرح محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں بنی میں بھی کام چھوڑ ہڑتال کی اورمطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین اپنے فرائض کو انجام کیلئے ہمیشہ تندہی سے کام کرتے ہیںتو وہیں گزشتہ تین سالوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو نے سے ملازمین فاقہ کشی کے شکارہیںمگر حکمرانوں کے پاس ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اور ہر بار کی طرح یقین دہانی کر کے حکومت ملازمین کے ساتھ کیے وعدے بھول جاتی ہے اور محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجر ملازمین کواحتجاج کاراستہ اختیارکرناپڑا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انکے مطالبات کو جلد پورا نہیں کر تی وہ اسطرح سے کام چھوڑ ہڑتال کو جاری رکھیں گے ۔