عظمیٰ نیوز سروس
کرگل//سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کرگل پہنچ گئے جس دوران انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے کرگل میں سرحدی چوکیوںکا دورہ کرکے وہاں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران فوجی آفیسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر آرمی کمانڈر کو فیلڈ کمانڈرز نے سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعد انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا دورہ کرکے وہاں خطے میں چیلنجز اور موسمی حالات کے باوجود دفاعی ڈھانچے کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق نائب فوجی سربرا ہ نے فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے بتایا گیا کہ جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران فوج انسانی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے جبکہ فوج سرحدوں پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے داخلہ خطرات سے نپٹ رہی ہے ۔انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے لائن آف کنٹرول پر راشٹریہ رائفلز کے ساتھ دو یونٹوں کا دورہ کیا، اور انہیں دراندازی کے انسداد کے گرڈ اور اپنائے جانے والے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اپنائے گئے اقدامات کو سراہا اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر فوجیوں کی تعریف کی۔عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے انہیں تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی تلقین کی۔ادھر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ نائب فوجی چیف نے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔اس کے علاوہ انہوں نے کرگل اور ریزنگلا وار میموریل پر بھی پھول چڑھائے اور فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔