جموں// کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) جے اینڈ کے کے ریاستی دفتر نے سچدیوانیترآلیہ جموں کے اشتراک سے یہاں کاڈیلا فارماسٹیوکلز لمیٹڈ،سانبہ کے احاطہ میں آنکھوں کی مفت جانچ کا ایک کیمپ منعقد کیا۔ کیمپ میں 250 سے زائد ملازمین کا معاینہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر سچدیوا نیترآلیہ کی جانب سے ضرورت مندوں میں ادویات اور آئی ڈراپس بھی مفت تقسیم کئے گئے۔سچدیو آلیہ کے آئی سرجن ڈاکٹر سنجے سچدیوا نے اس موقعہ پر کہا کہ آنکھیں ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی اچھی دیکھ بھال کریں۔انہوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ آنکھوں کا معاینہ ضروری ہے کیونکہ آنکھوں کی متعدد بیماریوں جیسے کہ glaucoma, اور retinal degeneration کا پتہ لگاتار جانچ سے ہی لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آنکھوں /صحت کی خدمات کے لئے رسائی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔کیڈلہ فارماسٹیوکلز لمیٹڈ کے ہیڈ بکرم جیت سنگھ اور CII کے ممبروں نے اس موقعہ پر بتایا کہ جے اینڈ کے نے اچھی شروعات کی ہے ِخصوصاً مینو فیکچرنگ انڈسٹریز کیلئے،جہاں پر کارکنوں کو یہ علم نہیں ہے کہ کس طرح سے آنکھوں کو گرد اور انفیکشن سے بچائو کیا جا سکتا ہے۔CIIانڈسٹر ی ممبروں کو آنکھوں کے ماہورں کی جانب سے چیک اپ کرکے انکے پاس رسائی کرتی ہے۔ انڈسٹری نے یہ کیمپ سی ایس آر پینل کے تحت انجام دیا ہے۔