نیویارک/امریکہ کے شہر نیویارک میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں نو بچوں سمیت 19 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کا واقعہ کا نیو یارک کے علاقے برونکس کی 19 منزلہ رہائشی عمارت میں پیش آیا، آگ عمارت کے تیسرے فلور پر موجود اپارٹیمنٹ میں ہیٹر کی ضرابی کی وجہ سے لگی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر خوفناک تھی جس کے شعلے کھڑکیوں سے باہر نکل رہے تھے،خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 13 افراد کی حالت تشیویشناک ہے۔دوسری جانب فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر نے کہا کہ آگ بجلی کے ہیٹر کی خرابی کی وجہ سے بھڑکی جب کہ نیویارک میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ادھربرازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی شہر میں واقع مشہور سیاحتی مقام فرناس لیک میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9شدید زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے میں 20سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔