جموں //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر و صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ نیشنل کا نفرنس ریاست جموں وکشمیر میں ہندو مسلم اور سکھ عیسائی اتحا د کے سیاسی نظریے پر کمر بستہ ہے ۔شیر کشمیر بھون جموں میں پارٹی لیڈران نے جانب سے سابقہ جنرل سیکریٹری شیخ نذیر احمد کی چوتھی برسی پر ان کی خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دویندر سنگھ رانا نے کہاکہ شیخ محمد عبداللہ بے ریاستی عوام میں اتحاد اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے ایک اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے وادی کی عوام ملک کی تقسیم کے دوران بھی ایک مضبوط چٹان کی طرح یکجا رہے اور اسی وجہ سے مہاتما گاندھی نے کشمیری عوام میں یکجا رہنے کی ایک کرن محسوس کی تھی ۔موصوف نے کہاکہ اسی آپسی بھائی چارے کی وجہ سے 1990کے دوران پیش آئے حالات کے دوران جموں شہر متعدد شہریوں کا دوسرے گھر کے طور پر سامنے آیا ۔دویندر رانا نے کہاکہ نیشنل کا نفرنس آپسی اتحاد اور سیکولر نظریہ کو فروغ دے رہی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی تفریق ریاست کیلئے خطرے ناک ثابت ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ جموں صوبہ میں تاریخی بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا رول ادا کیا جائے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے ۔موصوف نے حالیہ دنوں کے دوران جموں میں پیدا ہو ئے حالات کے دوران معززین کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے میں لچکداری کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے پارٹی کے سابقہ جنرل سیکریٹری شیخ نذیر احمد کی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم لیڈر نے شیخ محمد عبداللہ کے پیغام کو عام کرنے اور پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے اہم کام کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم لیڈر اپنے دور میں پارٹی کے زمینی سطح کے کارکنوں کیساتھ بہتر تال میل میں رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو مزید فروغ ملا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر مصطفٰے کمال ،مشتاق احمد بخاری ،حاجی محمد حسین ،جگل مہاجن ،اعجاز احمد جان ،چندر موہن شرما ،ستونت کور ڈوگرہ ودیگران نے بھی شیخ نذیر احمد کو خراج عقید ت پیش کیا ۔