سرینگر//بیگم شیخ محمد عبداللہ کی 21ویں برسی پرنیشنل کانفرنس لیڈران نے نسیم باغ میں واقع اُن کے مزار پر حاضری دی اور اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ تقریب میں پارٹی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ ، نائب صدر عمر عبداللہ کے علاوہ جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صدر صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، چودھری محمد رمضان، عبدالرحیم راتھر، مبارک ، محمد اکبر لون، حسین مسعودی، شریف الدین شارق، میر سیف اللہ، علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، ڈاکٹر بشیر احمد ویر، عرفان احمد شاہ، عبدالمجید لارمی، قیصر جمشید لون، ایڈوکیٹ شوکت احمد میر،پیر آفاق احمد،محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار،تنویر صادق، غلام محی الدین میر، جاوید احمد ڈار، غلام رسول ناز، سلمان علی ساگر، منظور احمد وانی، شوکت حسین گنائی، عمران نبی ڈار، ڈاکٹر سجاد اوڑی، فاروق احمد شاہ، شیخ محمد رفیع، ریاض بیدار، سید رفیع شاہ، سلام الدین بجاڑ، انجینئر صبیہ قادری، خواجہ محمد یعقوب وانی، حاجی عبدالاحد ڈار، ایم کے یوگی، سید توقیر، احسان پردیسی، مدثر شہمیری، یونس گل، کے علاوہ کئی لیڈران بھی شامل تھے۔اس موقعے پر پارٹی لیڈران نے بیگم عبداللہ کی سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے سماج کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبودمیں کلیدی رول ادا کیا ۔پارٹی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سبھی لیڈران اور کارکنوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ نیشنل کانفرنس اپنے موقف پر قائم و دائم ہے اور اپنے حقوق کی بحالی کیلئے جاری جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو منظم رکھیں اور ہر حال میں لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔