نیشنل اشٹیڈو چیمپئن شپ میں فتحیاب ٹیم کی عزت افزائی

جموں//بٹوالس انڈیا(سماجی تنظیم ) نے نیشنل آشٹیڈو چیمپئن شپ میں جیت درج کرنے والی ٹیم بشمول راج کمارچنجوترہ اوردیگرسات ممبران کی عزت افزائی کیلئے تقریب کااہتمام کیا۔اس ٹیم نے 13ویں نیشنل اشٹیڈو اکھاڑہ چیمپئن شپ میں حصہ لیااوراس میں ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ 3گولڈ،2سلوراور2 برونزمیڈل جیتے۔یہ چیمپئن شپ مہاراشٹرناگپورمیں 4سے 6 جنوری کے درمیان کھیلی گئی اوراس کااہتمام اشٹیڈو اکھاڑہ فیڈریشن نے کیاتھاجبکہ اس کی نگرانی اشٹیڈو اکھاڑہ ایسوسی ایشن جے اینڈکے نے کیا۔اس موقعہ پر بٹوالس انڈیاکے جنرل سیکریٹری آرایل کیتھ نے کھلاڑیوں کے جذبہ کھیل کوسراہااوران کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر سرپنچ جیوتی موٹن ، جی آرکیتھ ،رام لال لکھوترہ، دیس راج کیتھ اورتلک راج بسابھی موجودتھے۔