نگروٹہ میں بدنام زمانہ چور گرفتار لاکھوں کی مالیت کا چوری شدہ ساز وسامان برآمد

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں وکشمیر پولیس نے نگروٹہ میں ایک بدنام زمانہ چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چوری شدہ ساز و سامان ضبط کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دنوں محمد فاروق ولد غلام قادر سکنہ مہور ریاسی کے گھر میں ہوئی چوری کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں تحقیقات عمل میں لائی جارہی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے گھر میں نامعلوم افراد نے چوری کی واردات کر کے سونے کا ایک سیٹ، 2 انگوٹھیاں، 2 کان کی بالیاںاور ایک آئی بال ٹیب، ایک تھیلا چوری کر لیا۔ مسروقہ سامان کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے ہے۔ اس رپورٹ پر ایف آئی آر نمبر 183/2024 U/S 454/380 آئی پی سی پولیس سٹیشن نگروٹہ میں درج کیا گیا۔تفتیش کے دوران پی پی سدھرا کی پولیس پارٹی نے پی ایس آئی ارون شرما کی سربراہی میں ایس ڈی پی او نگروٹہ ش آکاش کوہلی کی نگرانی میں ایس ایچ او پی / ایس نگروٹہ انسپک راجیشور سنگھ کی مدد سے ایس پی رورل جموں شر برجیش شرما کی مجموعی نگرانی میں سخت کوششوں کے بعد ایک کو گرفتار کیا۔ مشتبہ شخص کا نام محمد سجاد ولد غلام قادر سکنہ گول موجودہ اسرار آباد سدھرا ہے۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے فوری کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر اس کے قبضے سے مذکورہ مسروقہ سامان برآمد ہوا۔