جموں // نٹرنگ نے تھیٹرفیسٹیول کے دوسرے دن راہول سنگھ کا ڈائریکٹ کردہ شائیلش کا ہندی ڈرامہ ’کسک‘پیش کیا۔ یہ ڈراما ابھینو تھیٹر جموں میں پیش کیا گیا ۔ اس دوران نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے حاضرین کو یاد دلایا کہ اس تھیٹر نے کئی نوجوان فنکاروں کو پلیٹ فارم دیا جبکہ راہول سنگھ ایک نوجوان ڈئریکٹر کوقومی سکالر شپ بھی اسی تھیٹر کی وساطت سے ملا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان فنکاروں نے نئے خیالات سے تھیٹر کو نوازہ ہے اور ڈراما کی ترقی کے لئے اس میں کئی نئے طریقے لائے۔’کسک‘ایک ایسا ڈراما ہے جو رجنی کانت جو نشے میں دت ہوتا ہے کے خطرناک سین سے شروع ہوتا ہے۔جبکہ وہ سپنے میں اپنی بیوی اور بچے کا قتل ہوتے دیکھتا ہے۔اور دوسرے سین میں وہ فون پر سنتا ہے کہ ان کی بیوی اور بچے کا قتل ہو گیا ہے اور تیسرے سین میں یہ پیش کیا گیا ہے کہ یہ نشے میں دھت انسان خواب میں ہی ایک پولیس آفیسر کے بارے میں سوچتا ہے جو ان کو بیوی اور بچے کے قاتل مان کر ان کو حراست میں لیتا ہے۔یہ بے بس آدمی اپنے بیوی بچے کا قاتل پولیس آفیسر کو مان کے اپنا پریوار گوا دیتا ہے۔