یواین ایس
سرینگر//کرائم برانچ کشمیر کے سپیشل کرائم ونگ نے دو افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پیسوں کے عوض سرکاری ملازمت کا وعدہ کرکے ملازمت کے خواہشمندوں کو دھوکہ دیا ہے۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کرائم برانچ کشمیر کے اسپیشل کرائم ونگ نے دو ملزمین کے خلاف رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ419، 420اور 120-B کے تحت FIR نمبر 19/2023 کے تحت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔بیان میں لکھا گیا ہے، یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت سے شروع ہوا جس میں شکایت کنندگان نے الزام لگایا کہ ملزمان نے بڑی رقم کے عوض سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے اس سے دھوکہ دہی کی۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس سٹیشن سپیشل کرائم ونگ(کرائم برانچ کشمیر) میں باقاعدہ ابتدائی تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران، یہ پہلی نظر میں سامنے آیا کہ ملزمان نے شکایت کنندگان کو سرکاری محکموں میں ملازمت دینے کا وعدہ کرکے بے ایمانی کے ساتھ ان کی محنت کی کمائی کو دھوکہ دہی
کے ذریعے ہڑپ کیا۔ مزید تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ ایک ملزم نے متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے اور جرم کو انجام دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خود کو کشمیری مائیگرنٹ کے طور پر بھی ظاہر کیا تھا۔جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر، ملزمان کے خلاف دفعہ 419 شخصیت کے ذریعے دھوکہ دہی420،دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے جائیداد کی ترسیل اور 120-B مجرمانہ سازش آر پی سی کے تحت قابل سزا جرم قائم کیے گئے۔ چارج شیٹ کو عدالتی فیصلہ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائم برانچ کشمیر اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اس طرح کے دھوکہ بازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام پر زور دیا کہ وہ نوکریوں کے دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں اور ایسے کسی بھی واقعہ کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر دیں۔