Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صنعت، تجارت و مالیات

نوٹوں کی منسوخی گھپلہ پر ہوئے انکشافات کی جانچ ہو :کانگریس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 18, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی// کانگریس نے نوٹوں کی منسوخی کے بعد پرانے نوٹوں کے غیرقانونی طریقہ سے بدلے جانے کا ایک اور انکشاف کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی ملک کا سب سے بڑا گھپلہ ہے اور اس کے تعلق سے جو حقائق سامنے آرہے ہیں ان کی وسیع جانچ ہونی چاہئے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک اسٹنگ دکھایا اور دعوی کیا کہ گجرات میں بی جے پی دفتر سے ملی ہدایت کے بنیاد پر 31دسمبر 2016کے بعد 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹوں کی کس طرح غیرقانونی طریقہ سے ادلا بدلی کی گئی تھی۔ اس کام میں بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ بینک کے ریٹائرڈ افسر اور پولیس حکام بھی شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسی اسٹنگ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پرانے نوٹوں کی ادلا بدلی کے دوران گڑبڑی کرنے کے شبہ میں کابینی سکریٹریٹ میں تعینات ایک ملازم کو برخاست کیا گیا۔ یہ ملازم پانچ سال سے اپنی خدمات دے رہا تھا لیکن جون 2017کو اسے اچانک ملازمت سے ہٹایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ اس ملازم کو کس بنیاد پر ہٹایا گیا اور کیا اسے ہٹانے سے پہلے وجہ بتاو نوٹس دیا گیا تھا۔ اگر نوٹس دیا گیا تھا تو اس میں کیا لکھا تھا، اس کا بھی انکشاف ہونا چاہئے ۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد جو انکشافات ہوئے ہیں ان سے واضح ہے کہ پرانے نوٹوں کو غیرقانونی طریقہ سے بدلے جانے کا کام بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے اشارے پر ہوا ہے ۔ اسٹنگ میں بی جے پی دفتر میں تعینات ایک کارکن بی جے پی کے صدر امت شاہ کی تصویر لہراتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ڈرنے کی بات نہیں ہے ، سو ، دو سو یا پانچ سو کروڑ جتنے بھی ہیں سب بدلے جائیں گے اور کسی کا بال بھی بانکا نہیں ہوگا۔مسٹر سبل نے کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد نہ صرف لاکھوں لوگوں کی ملازمت گئی بلکہ عام آدمی کے پیسے کو لوٹا گیا ہے ۔ جب ملک کے عام لوگ بینکوں میں جمع اپنے پیسے کا معمولی حصہ پانے کے لئے لائن میں کھڑے تھے اور کئی لوگ دم توڑ رہے تھے اس دوران غیرقانونی طریقہ سے نوٹوں کو بدلہ جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹنگ سے واضح ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بہانے غریب عوام کے کروڑ روں روپے پر ڈاکے پڑ رہے تھے ۔ بینکرس بتا رہے تھے کہ کس طرح سے نوٹوں کو بدلنے کے کھیل کو انجام دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے پیچھے کی حقیقت کیا تھی یہ ملک کے عوام کے سامنے آنی چاہئے ۔ نوٹوں کی منسوخی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے ، بلیک منی پر روک لگانے یا غریبوں کے پیسے کی لوٹ کے لئے اٹھایا گیا قدم تھا اس کا انکشاف ہونا چاہئے ۔کانگریس کے لیڈر نے اسے قومی لوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب اس پر حقائق کے ساتھ انکشافات ہورہے ہیں تو حکومت اس میں شامل لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں احمد آباد کے بی جے پی دفتر میں بیٹھ کر جو کارکن مسٹر شاہ کی تصویر لہراکر نوٹ بدلنے کے لئے کہہ رہا تھا وہ وہ کہاں ہے اور اس کو دو سال سے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
کشمیر
گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ
کشمیر
کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی
کشمیر
گولہ باری میں زخمی بی ایس ایف اہلکار دم توڑبیٹھا
جموں

Related

صنعت، تجارت و مالیات

ہندپاک کے درمیان جنگ بندی ہوٹل مالکان اورچیمبرآف کامرس کاخیرمقدم

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

شہریوں کا ضروری اشیا ذخیرہ کرنے کیلئے بازاروں کا رُخ تاجر لیڈروں کا دکانداروں سے نرخوں کو اعتدال میں رکھنے پر زور

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

زرعی سرگرمیاں شیوراج نے سرحد سے متصل اضلاع میں کاموں کا جائزہ لیا

May 10, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

گھریلوں تفریح کانیاتجربہ شاومی انڈیا کی فائر ٹی وی کے ساتھ کیوایل ای ڈی ایف ایکس پرو اور فور کے ایکس سیریزلانچ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?