نوشہرہ//نوشہرہ کے گرن گائوں میں ہوئے قتل کا پردہ فاش کرنے میں پولیس نے کچھ حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔ ابھی تک دو نوجوانوں کو پولیس حراست میں لیکر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ ستائیس سالہ محمد اسلم ولد محمد اکبر ساکن گرن بالا کی نعش پانچ روز کے بعد ناریاں کے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی تھی ۔اس سلسلے میں پولیس نے محلے کے لوگوں سے پوچھ تاچھ شروع کی تھی جس کے بعد وہاں کے دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں سے اس قتل کیس کے بارے میں کچھ حد تک معلومات ملی ہیں اور یہ بھی پتہ چلاکہ اس میں کون کون ملوث ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔