پونچھ//پونچھ قصبہ میں گزشتہ شب ایک نوجوان ٹرک سے کچل کر لقمہ اجل بن گیا۔رات ساڑھے گیارہ بجے سپورٹس سٹیڈیم اور ایس ایس پی پونچھ کی رہائش گاہ کے قریب ایک سڑک حادثہ میں جواں سال محمد افضل خان عرف سیٹولقمہ اجل بن گیا۔محمد افضل پولیس لائن پونچھ کے قریب رہتا تھا اوروہ سٹار ہوٹل پونچھ کے نزدیک الیکٹریشن کی دکان پر کام کرتاتھاجو گزشتہ شب اپنے گھر کی جانب رواں دواں تھا کہ ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر لگ جانے کی وجہ سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ کی دیوار اور ٹرک کے درمیان کچلا گیا ۔اس دوران سپورٹس سٹیڈم کی دیوار بھی اس پر گر گئی جس کے نیچے آکر یہ جوان سال لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے نوجوان کووہاں سے نکال کر ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہاںقانونی لوازمات پورے کرنے کے بعدنعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ا س واقعہ پر پولیس نے کیس درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔