جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج اوراس سے منسلک طبی اداروں کے نرسنگ عملے نے اپنی دیرینہ مانگوں کی حمایت میں ایک گھنٹے کی جزوی ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے دیگرمانگوں کے ساتھ ساتھ تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے کامطالبہ کررہے تھے۔ایک گھنٹے کی جزوی ہڑتال 11 بجے شروع ہوئی اورمختلف میڈیکل کالجوں کا نرسنگ سٹاف مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال شالیمارمیں جمع ہوااورپرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔نرسنگ عملے کی ہڑتال کے سبب ایمرجنسی سروسزبری طرح متاثرہوئیں ۔ایک گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی کالج نرسنگ ایسوسی ایشن جموں نے کشمیرمیں نرسنگ سٹاف کی ہڑتال کے حصے کے طورپردی تھی۔اس سلسلے نرسنگ ایسوسی ایشن ایس ایم جی ایس ہسپتال پون کورنے کہاکہ ہم نے نرسنگ ایسوسی ایشن کی حمایت میں اپنے مطالبا ت کوتسلیم کرانے کےلئے ایک گھنٹے کی روزانہ ہڑتال کی۔انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن کی شام کوایک میٹنگ منعقدہوگی جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری مانگوں میں ٹیکنکل گریڈ دینا، اسامیوں کووجودمیں لانا، خالی اسامیوں کوپرکرنا، پے اناملی کے مسئلے کوحل کرناوغیرہ شامل ہے۔