استاذ گرامی جناب شوکت محمود شوکت کیلئے
’’ اے معلم، اے مدرس مہر پیکر، السلام ‘‘
آپ کا درجہ ہے اونچا اورہے اعلی مقام
کتنے ہی ہیرے، جواہر اور تراشے کوہِ نور
آپ درسِ آگہی دیتے ہیں یوں ہی صبح و شام
ہیں امینِ علم و حکمت قوم کے معمار آپ
آپ کی چشمِ کرم سے ہو گئے کامل، تمام
بیر رکھنے والے تو محروم ہیں اخلاص سے
آپ کی تعلیم تو ہے صرف الفت کا پیام
آپ تو بس درس دیتے ہیں وفا کے نام پر
نفرتوں سے بالا تر ہے ، آپ کا سارا کلام
آپ سے ہوتے ہیں سارے لوگ ہر پل مستفید
سچ کہوں تو آپ کی تدریس کا ہے فیض عام
بالمقابل باپ ماں کے ، فوقیت ہے آپ کی
آپ ہی کے درس سے انجم ؔ ہوئی ہے شاد کام
فریدہ انجم
پٹنہ سٹی، بہار