سرنکوٹ//قصبہ سرنکوٹ سے صرف آدھا کلو میٹر دور شاہراہ پر واقع نالہ میں پلی کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا نقصان ہوجاتاہے۔سرنکوٹ ہاڑی محلہ سے معمولی دور الصمد ورک شاپ کے قریب سے ایک نالہ بہتاہے جہاں پل کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاہم حکام کی طرف سے اس نالہ پر پل تعمیر نہیں کیاگیا جس پر مقامی لوگ برہم ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ جب بھی بارش ہوتی ہے تو اس نالہ سے گزرنا مشکل ہوجاتاہے کیونکہ یہاں بڑے بڑے کھڈے بنے ہوئے ہیں جن سے گاڑی کو نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش کے دوران بھی گاڑی مالکان کو مشکلات کاسامنا کرناپڑااورچھوٹی گاڑی والوں کو نالے میں آئی طغیانی کم ہونے تک انتظار کرناپڑا۔ان کاکہناہے کہ اس نالے سے سڑک ختم ہوچکی ہے لیکن محکمہ گریف کو ٹس سے مس نہیں اوراس کی طرف سے باربار ان کھڈوں پر پتھر اور مٹی بھردی جاتی ہے جو بارش ہوتے ہی صاف ہوجاتی ہے۔ایک مقامی شخص نے بتایا کہ اس جگہ کو بنیادی طور پر ترپڑاں والی کسی کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں صرف کھڈے ہی کھڈے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ جب تک یہاں پل تعمیر نہ ہوجائے یہ مسئلہ درپیش رہے گا۔ان کاکہناہے کہ حال ہی میں اس پر کنکریٹ کیاگیاتاہم یہ کام دوسری بارش ہوتے ہی اکھڑ گیااور ا ب پھر سے سڑک کی حالت خراب بنی ہوئی ہے۔وہاں وہ اکھڑ گیا۔ ہاڑی محلہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے پیل کی ہے کہ اس نالے پر ایک چھوٹا پل تعمیر کیاجائے تاکہ سفر آسانی سے ہوسکے۔