نئے پالی ٹیکنیکوں میں صنعتی تقاضوں کے مطابق کورسزمتعارف کرائیں جائے:سامون

جموں// پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے  ایک منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرکے مجوزہ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نئے پالی تیکنکوںکی موجودہ صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام متعلقہ سربراہان کے ساتھ ساتھ نوڈل ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ایس ڈی ڈی ، امیش برو، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایس ڈی ڈی سپنا سلاتھیہ، منیجنگ ڈائریکٹرجے کے پی سی سی، پالی ٹیکنکس جموں سٹی کے پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ڈاکٹر سامون نے ان منصوبوں کی ضلع وار پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں کا معیار اور بروقت تکمیل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کے خلاف متنبہ کیا۔ڈاکٹر سامون نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ صنعتی تقاضوں کے مطابق خواہش مندوں کو جدید ترین کورسز پیش کرے تاکہ وہ فائدہ اُٹھاسکیں اور ملازمت کے متلاشیوں کی بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بن سکیں۔ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ تقریباً  20 زیرالتواء منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 10 طبعی طور پر مکمل ہوچکے ہیں اور 10 پروجیکٹ زیر عمل ہیں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ گورنمنٹ بوائز پالی تکنیک جموں ، گورنمنٹ وومن پالی تیکنک جموں،کے جی پی سری نگر ، گورنمنٹ پالی تیکنیک ریاسی ، کٹھوعہ ، سانبہ ، اننت ناگ ، بڈگام ، گاندربل اور کولگام میں 10 زبان کی لیبزقائم کی گئیں۔میٹنگ میں 18 نئے پالی تیکنیکوں کے سول ورکس کے تحت حاصل شدہ اور اِستعمال شدہ فنڈس اور جے کے آئی ڈی ایف سی کے توسط سے فنڈس فراہم کرنے کے لئے زیرالتواء پروجیکٹوں کے 13 پالی تیکنک کی موجودہ حیثیت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔