سرینگر// سولیس انٹر نیشنل سکول پلوامہ نے نئی دہلی میں منعقد نیشنل تائیکانڈو چمپئن شپ2017میں سونے کے3اور کانسی کے 5تمغے جیتے ہیں۔سونے کے تمغے حاصل کرنے والے طلباءاب جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیں گے ۔سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے نئی دہلی میں جامعہ ملیہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ نیشنل تائیکانڈو چمپئن شپ2017 میںملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں کے4000 طلاب نے حصہ لیا جن میں سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے28طلباءتمغے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جن میں سے سولیس انٹر نیشنل سکول پلوامہ نے سونے کے3اور کانسی کے 5تمغے حاصل کئے ۔تمغنے جیتنے والے طلباءکے اعزاز میں سنیچر کو سولیس انٹر نیشنل سکول پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران سکول انتظامیہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔سکول کے چیرمین میر وسیم حنیف نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوںکو مبارکباد پیش کی اور بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے والے طلباءکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس دوران کھلاڑیوں نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ۔