میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل

میکسیکو// شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافی قتل کردیے گئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل خاتون صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ کرپشن اور سیاست پر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں بھی حملے ہوئے تھے ۔ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے ۔خیال رہے کہ میکسکو کا شمار صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں ہوتا ہے۔میڈیا کے حقوق کی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز باقاعدگی سے میکسکو کو افغانستان اور یمن کے ساتھ نیوز میڈیا کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل کرتی رہی ہے۔لارڈیس میلڈوناڈو نے متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ کام کیا، وہ بہا کیلفورنیا کے 2019 سے 2021 تک گورنر رہنے والے جیمی بونیلا کے 'پرائمر سیستیما دی نوٹیسیاز' (پی ایس این) سے بھی منسلک رہیں۔میکسیکن میڈیا کے مطابق انہوں نے پی ایس این سے غیر منصفانہ برطرفی کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا تھا جو وہ چند روز قبل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔