میڈیکل سپر انٹنڈنٹ وریڈ کراس جنرل سیکریٹری ڈی جی پی میڈل سے سرفراز

کشتواڑ//معاشرے کے لیے ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میںمیڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑڈاکٹر پرویز اقبال وانی اور ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کے جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ کو ڈی جی پی جموں کشمیر نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا۔ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے ڈی پی او کشتواڑ میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ یافتہ افراد کو تعریفی اسناد اور تمغے دیئے۔ڈاکٹر پرویز اقبال وانی، جو 1989 میں جے اینڈ کے ہیلتھ سروسز میں میڈیکل آفیسر کے طور پر شامل ہوئے اور بی ایم او کشتواڑ ، ایم ایس ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور فی الحال گزشتہ دو سال سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبائی بیماری کے دوران انکی خدمات کو عوامی سطح پر سراہا گیا جبکہ اصغر علی شیخ 2002 سے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی سے وابستہ ہیں اور اپنی خدمات کو بڑے جوش و جزبے  سے انجام دے رہے ہیں اور آفات اور مصیبت کے وقت ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ڈی جی پی تمغہ اور تعریفی سر ٹیفکیٹ کے علاوہ انھیں 10 ہزار روپے کا چیک بھی انعام بھی دیا گیا ہے۔ دونوں تمغہ جیتنے والوں نے جموں کشمیر پولیس اور ڈی جی پی کی طرف سے ان کی خدمات کی تعریف کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔